بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کاحامی / وزیر خارجہ سشما سوراج

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/12دسمبر: پڑوسی ممالک کے ساتھ پُر امن ماحول میں مذاکرات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کردیا کہ تشدد اور بات چیت ایک ساتھ نہیں چل سکتے ہیں تاہم مناسب ماحول کو تیار کرنے کیلئے نتیجہ خیز مذاکرات کی امیدکی جاسکتی ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نئی دلی میں ایک تقریب کے دوران ذرائع ابلاغ کے نماندوں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کاحامی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہو یا بنگلہ دیش یا چین ہو سبھی ممالک کو بھارت کی خودمختاری کا احساس کرکے ہی بات چیت کیلئے ماحول سازگار کرنا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت پڑوسی ممالک بشمول بنگلہ دیش اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کا نیا دور شروع کرنا چاہتا ہے جس میں امن کیلئے کوشیش کی جاسکتی ہیں تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ مذاکرات اور تشدد ایک ساتھ چل نہیں سکتے اور نہ ہی مذاکرات تشدد آمیز ماحول میں کئے جاسکتے ہیں ۔مرکزی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا کہ پاکستان کو پہلے ان درپردہ حملوں کو روک کر ماحول کو سازگار بناکر پھر بات چیت ہوسکتی ہے ورنہ بھارت اتنا کمزور نہیں کہ وہ دیکھتارہے ،ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دے سکتے ہیں مگر تببھی ہم صبر سے کا م لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا بھارت ایسے کاموں میں سنجیدہ ہے کہ مسائل کو ایڈریس کیا جائے کیونکہ ہم اپنے پڑوسی ممالک کے ساتھ امن مذاکرات کو جارے رکھنے کیلئے تیار ہیں ۔پڑوسی ممالک سے بھی مثبت ردعمل ملنا لازمی ہے ۔بھارت پاکستان کے ساتھ بھی ایک نئے دور کا آغاز چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کو نہایت ہی نیک نیتی اور سنجیدگی سے قدم اٹھانے ہونگے مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سورتحال کو بہتر بنانے کیلئے پہلے بات چیت کو راستے کو ہی اپنایا جائے تاکہ صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔سشما سوراج نے کہا کہ بی جے پی کے حوالے سے جو شبیہ پڑوسی ممالک کے ساتھ پیش کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی خطے میں صرف امن بحالی کے حق میں ہے اور بھارت میں لوگوں نے اس دلخراش سانحہ پر ماتم کیا اور ایسے واقعات اگررونما ہوتے رہے تو ہم بھی دیکھنے والے نہیں ہیں ۔

Share This Article