الہ آباد : سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

الہ آباد : سڑک حادثہ میں پانچ افراد کی موت

الہ آباد ، 5 جون :اتر پردیش کے ضلع الہ آباد کے نواب گنج میں آج صبح ایک سڑک حادثہ میں کار پر سوار پانچ افراد کی موت ہو گئی ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سورانو کے رہنے والے پانچ افراد اپنے کسی رشتے دار کو لکھنؤ کے اموسی ایئر پورٹ سے لانے جا رہے تھے ۔ الہ آباد ۔لکھنؤ قومی شاہراہ پر ملا کبلئو گاؤں کے قریب ان کی کار کو تقریبا چار بجے کسی تیز رفتار گاڑی نے ٹکرمار دی۔ جس کے نتیجے میں تمام افراد کی موت ہو گئی ۔ حادثہ کے بعد گاڑی کا ڈرائیور فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کا انتظار ہے ۔
یو این آئی.

Share This Article