الاہی باغ صورہ میں فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

علاقے میں مکانوں اور دکانوں کی شدید توڑ پھوڑ ، مقامی لوگوں کے مظاہرے

سرینگر/16دسمبر /سی این آئی/ الاہی باغ صورہ اور آنچار علاقوں میں اس وقت تشدد بھڑک اٹھا جب پلوامہ شہری ہلاکتوں کے خلاف نوجوانوں کی ٹولیوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاجی مظاہرے کئے جس دوران فورسز اور مظاہرین کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ گرین کالونی الاہی باغ صورہ میں اس وقت خوف و دہشت پھیل گیا جب فورسز نے گھروں میں گھس کر مکانوں اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کی جبکہ مکینوںکا بھی زد کوب کیا جس پر مقامی لوگوں نے فورسز کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں اطلاع دی ہے کہ صورہ کے الاہی باغ گرین کالونی صورہ میں اتوار کے بعد دوپہر اس وقت تشدد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جب سی آر پی ایف اہلکاروں کی بڑی تعداد نے علاقے میں نمودار ہوکر مکانوں اور گاڑیوں کی شدید توڑ پھوڑ کی۔ معلوم ہوا ہے کہ علاقے میں فورسز اور نوجوانوں کے درمیان پُر تشدد جھڑپیں ہوئی جس دوران فورسز نے مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ٹیر گیس شلنگ کا استعمال کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جو نہی علاقے میں جھڑپیں ختم ہو ئی تو سی آر پی ایف اہلکاروں نے علاقے میں گھس کر اندھا دھند مکانوں کی تھوڑ پھوڑ کی اور شیشے چکنا چور کئے ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر مکانوں کے شیشوں کی شدید توڑ پھوڑ کی جبکی مکینو ں کا بھی زد کوب کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فورسز نے علاقے میں بنا عمر و جنس لوگوں کی مارپیٹ کی جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچایا ، فورسز کارروائی پر مقامی لوگوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فورسز اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جبکہ اس طرح کی کارورائیوں پر جلد از جلد روک لگائی جائے ۔

Share This Article