اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش میں انتخابات کے دوران تشدد کی مذمت کی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

اقوام متحدہ، یکم جنوری : اقوام متحدہ نے بنگلہ دیش کے عام انتخابات میں ہونے والے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے انتخابی شکایات کے پرامن حل کے لئے اپیل کی ہے۔
بنگلہ دیش میں منعقدہ جنرل انتخابات کے سلسلے میں اقوام متحدہ نے پیر کو ایک بیان جاری کرکے کہا ’’تشدد، لوگوں پر حملےاور جائیدادوں کو نقصان پہنچانے کے واقعات قابل قبول نہیں ہیں‘‘۔
اقوام متحدہ نے کہا، اپنے بیان میں انتخابی تشہیر اور ووٹنگ کےدن جان ومال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا’’ہم تمام جماعتوں کے ووٹ ڈالنے کے بعد پرامن ماحول قائم کرنے کی اپیل کرتے ہیں‘‘۔
قابل ذکر ہے کہ اتوار کو بنگلہ دیش میں منعقدہ عام انتخابات میں 10 سے زائد لوگوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ان انتخابات میں، محترمہ شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ کی قیادت والے اتحاد نے زبردست فتح حاصل کی ہے۔

Share This Article