بارہمولہ میں سڑک حادثہ، دو غیر مقامی موٹر سائیکل سوار فوت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 15 جون

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے پٹن علاقے میں ہفتے کے روز ایک دلدوز سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار اور اس کے ساتھی کی موت واقع ہوئی۔

ذرائع نے بتایا کہ پٹن کے تاپر علاقے میں ہفتے کے روز ایک موٹر سائیکل زیر نمبر JK09 – 7294 کو ایک نامعلوم گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ وہاں موجود لوگوں نے دونوں کو علاج و معالجے کے لئے فوری طور ٹراما ہسپتال پٹن منتقل کیا جہاں دونوں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گئے۔

متوفین کی شناخت 26 سالہ عبد الرحمان قریشی ولد ارشاد احمد قریشی ساکن ہریدوار اور 28 سالہ انیش سونی ولد راجندر سنگھ ساکن پنجاب کے طور پر کی گئی ہے۔
دریں اثنا پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

Share This Article