نقب زنی کا معاملہ محض 24گھنٹوں میں پولیس نے کیا حل؛سنبل میں دکان کو لوٹنے والے چور کو سلاخوں کے پیچھے پہنچایاگیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Photo

سرینگر/18مئی: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے قصبہ سنبل میں چوری کی ایک واردات کو محض 24گھنٹوں میں ہی حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سنبل علاقے میں ایک دکان میں چوری ہوئی اور اس سلسلے میں پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے چور کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ بانڈی پورہ سمبل کے دکاندار نذیر احمد ریشی نے پولیس سٹیشن سمبل میں چوری کی شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے خصوصی ٹیم تشکیل دی اور اپنے وسائل کو بروئے کار لاکر محض چوبیس گھنٹوں میں ہی چور کو گرفتار کرکے اسے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا جب کہ چوری شدہ مال بھی برآمد کرلیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف زیر FIR No. 76. u/s 454, 380/IPC کاروائی عمل میں لائی۔پولیس کی اس غیر متوقع کارروائی پر مقامی لوگوںنے پولیس کی سراہنا کی۔( سی این آئی )

Share This Article