ادھم پور میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 3 سی آر پی ایف اہلکار جاں بحق، 10 زخمی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

جموں کے ادھم پور ضلع کے بسنت گڑھ علاقے میں جمعرات کو ایک گاڑی کے حادثے کا شکار ہونے اور گہری کھائی میں گرنے کے بعد سی آر پی ایف کے تین اہلکار ہلاک جبکہ 10 سے زیادہ زخمی ہوئے، جن میں سے پانچ کی حالت نازک ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سی آر پی ایف کی گاڑی پہاڑی علاقے میں ایک مقام پر جا رہی تھی کہ سڑک سے پھسل کر ایک گھاٹی میں جاگری، جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں، اور تمام زخمیوں کو جائے حادثہ سے نکال لیا گیا”
۔ زخمیوں میں سے پانچ کی حالت انتہائی تشویشناک ہے اور انہیں جدید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Share This Article