اداکارنصیرالدین شاہ نے پھردیا بڑا بیان، دیکھیں ویڈیو

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

بالی ووڈاداکارنصیرالدین شاہ حال ہی میں اپنے بیان کولیکرسرخیوں میں آئے تھے۔ نصیرالدین شاہ ایک بارپھر اپنے بیان کے چلتے سرخیوں میں آگئے ہیں۔دراصل نصیرالدین شاہ کا ایک نیاوڈیوسامنے آیاہے۔اس ویڈیومیں وہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں کہ ہندوستان میں دھرم کے نام پرنفرت کی دیوارکھڑی کی جارہی ہیں۔ایمنسٹی انٹرنیشنل کیلئے شوٹ کئے گئے ویڈیومیں نصیرالدین شاہ یہ کہتے ہوئے دکھائی دے دیتے ہیں۔
دراصل ایمنسٹی انڈیا نے غیر سرکاری تنظیموں کے خلاف حکومت کی مبینہ کاروائی کی مخالفت میں ایک ویڈیو جاری کیاہے ۔ اداکار نصیر الدین شاہ ایمنسٹی انڈیاکے اس ویڈیو میں دعویٰ کرتے دکھ رہے کہ ہندوستان میں دھرم کے نام پر نفرت کی دیوار کھڑی کی جا رہی ہے اور اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے والے لوگوں کو سزا دی جا رہی ہے۔ انسانی حقوق پر نظر رکھنے والی تنظیم ایمنسٹی کے اس 2.13 منٹ کے ویڈیو میں شاہ نے کہا کہ جن لوگوں نے انسانی حقوق کی مانگ کی انہیں جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔اداکار نے ویڈیو پیغام کہا کہ ’’ فنکاروں، اداکاروں، محققین، شاعروں اور سبھی کو دبایا جا رہا ہے۔ صحافیوں کو بھی خاموش کرایا جا رہا ہے‘‘۔اداکار مزید کہہ رہے کہ ’’ دھرم کے نام پر نفرت کی دیوار کھڑی کی جارہی ہے۔ بے قصوروں کا قتل کیا جارہا ہے۔ ملک خوفناک نفرت اور ظلم سے بھرا ہوا ہے‘‘۔

نصیرالدین نے کہا کہ جو اس ’’ناانصافی‘‘ کے خلاف کھڑا ہوتا ہے انہیں خاموش کرانے کے لئے ان کے دفتروں میں چھاپے مارے جاتے ہیں، لائسنس رد کئے جاتے ہیں اور بینک کھاتے فریز کئے جاتے ہیں تاکہ وہ سچ نہ بول سکیں۔ اس ویڈیومیں وہ اردو میں بولتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’’ ہمارا ملک کہاں جا رہا ہے؟ کیا ہم نے ایسے ملک کا خواب دیکھا تھا جہا مخالفت کی کوئی جگہ نہیں، جہاں صرف امیر اور طاقتور لوگوں کوسنا جاتا ہے اور جہاں غریبوں اور سب سے کمزور لوگوں کو دبایا جاتا ہے؟ جہاں کبھی قانون تھا لیکن اب بس اندھیرا ہے‘‘۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اداکار نصیرالدین شاہ نے بلندشہرمعاملے بیان دیا تھا اورکہاتھا کہ ’’ہندوستان میں بچوں کولیکرڈرلگتاہے‘‘۔نصیرالدین اس کے بیان پرتنازعہ ختم بھی نہیں ہواتھاکہ اب ان کا ایک نیاویڈیوسامنے آیاہے۔اس ویڈیومیں وہ کہہ رہے کہ ہندوستان میں دھرم کے نام پرنفرت کی دیوارکھڑی کی جارہی ہیں۔

Share This Article