اخبار ٹربیون اور صحافی کیخلاف FIRآزاد صحافت پر راست حملہ: نیشنل کانفرنس

Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/8جنوری پانچ سوروپے کے عوض آدھار کارڈ معمولات آسانی سے حاصل کرنے کی خبر کو طشت ازبام پر اخبار ٹربیون اور رپورٹر رچنا کھیرا کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نے کہا ہے کہ یہ اقدام آزاد صحافت براہ راست حملہ ہے۔

پارٹی کے ترجمان جنید عظیم متو نے کہا کہ اگر چہ مذکورہ رپورٹر اور اخبار نے آدھار سسٹم میں خامیاں کو اُجاگر کرکے اپنے پیشہ وارانہ فرائض انجام دیئے تاہم حکومت نے ان خامیوں کو ٹھیک کرنے کے بجائے اخبار اور صحافی کیخلاف ہی کیس درج کردیا۔

نیشنل کانفرنس نے اخبار اور صحافی کیخلاف کیس ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو اس بات کی تحقیقات کرنی چاہئے کہ 500روپے کے عوض آدھار کی معلومات کیسے ممکن ہورہی ہیں۔

Share This Article
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے