سرینگر 3جنوری/سی این ایس/ موسم میں بہتر ی کے ساتھ ہی سرینگر جموں شاہراہ پر جمعرات کو ٹریفک کی نقل وحمل بحال ہوئی جسکے دوران گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت دی گئی ادھر گذ شتہ روز ہوئی برف باری کے بعد پہاڑی سے اٹھنے والی سر دی کی لہر سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پھر نیچے آ گیا ہے جبکہ موسمیا ت کی سابقہ پیشن گوئی کے مطابق جمعہ اور سنیچروارکو وادی میں بارشیں اور برف باری متوقع ہے جس کے باعث زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتاہے۔ سی این ایس کے مطابق ایک روز کے بارشوں اور بر فباری کے بعد جمعرات کو موسم میں بہتر ی دیکھنے کو ملی۔ سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں با رشوں اور برفباری کا سلسلہ بند ہو نے کے بعد ہلکی دھوپ نکلی تاہم پہاڑ وں پر ہوئی برفباری سے اٹھنی والی سرد ی کی لہر سے درجہ حرارت نقطہ انجماد سے پھر نیچے آ گیا ہے اورسردی کی شدت میں قدرے کمی واقع ہونے کے ایک روز بعد جمعرات کو ایک بار پھر سخت سردی محسوس کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مطلع صاف رہنے کے باعث جمعرات کو وادی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے درج کیا گیا۔متعلقہ محکمہ نے جمعہ کی دوپہر سے برف وباراں کی پیش گئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ6جنوری تک موسم میں کسی سدھار کی امید نہیں ہے۔ادھر گذشتہ روز برف باری کے باعث احتیاطی طور پر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند رکھا گیا تھا اور جمعرات کے روز شاہراہ کو جمعرات کو ٹریفک کی آوا جاہی کیلئے کھول دیا گیا جس کے دوران گاڑیوں کو جموں سے سرینگر آنے کی اجازت دی گئی جبکہ کسی بھی گاڑی کو سرینگر سے جموں جانے کی اجازت نہیں تھی تاہم کل بڑی تعداد میں مسافروں کو ریل کے ذریعہ بانہال سے سرینگر سفر کرنے کی اجازت دی گئی۔ادھر لداخ کو کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی لہیہ شاہراہ اورتاریخی مغل روڑ بھی گذشتہ ایک ماہ سے لگاتار بند ہے۔ادھردریں اثنا محکمہ موسمیا ت کی سابقہ پیشن گوئی کے مطابق جمعہ اور سنیچروارسے برف باری متوقع ہے جس کے باعث زمینی و فضائی ٹرانسپورٹ متاثر رہ سکتاہے۔

