درجنوں بیٹریا ں اور ایک لوڈ کیریر ضبط،کیس درج تفتیش شروع
سرینگر/03جنوری /: سوپور میں بیٹری چوری کی واردات میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے پولیس نے ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں ضبط کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں جمعرات کو نقب زنی کے کئی معاملات کو حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ پولیس نے اس ضمن میں دو اشخاص غلام حسن بٹ اور ارشاد احمد بٹ کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 24بیٹریاں اور ایک لوڈ کریری ضبط کیا ہے بیٹریوں کی مالیت تین لاکھ روپے تک بتائی جاتی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اپل ٹاون قصبہ سوپور میں بیٹری چوری کے کئی معاملات کو پولیس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ قصبہ سوپور کے ساتھ ساتھ بارہمولہ اور پٹن علاقوں میں گذشتہ ڈیڑھ کئی ہفتوں سے بیٹری چوری کی وارداتیں رونماء ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی تھی اور پولیس نے اس سلسلے میں خصوصی پوچھ تاچھ شروع کرکے معاملے کی چھان بین کی اور ابتدائی طور پر شک کی سوئی جن افراد کی طرف جارہی تھی ان کے کو حراست میں لینے کیلئے کارروائی انجام دی گئی ۔ پولیس نے بتایا کہ اس حوالے سے ایک خفیہ اطلاع ملنے کے بعد پویس نے دو افراد کو گرفتار کرلیا جن کی شناخت غلام حسن بٹ ساکنہ نگلی سوپور اور ارشاد احمد بٹ ساکنہ ترازو سوپور کے بطور ہوئی ۔ اور ابتدائی پوچھ تاچھ کے دوران انہوںنے انکشاف کیا کہ بیٹری کی مختلف چوری کی وارداتوں میں ان ہی کا ہاتھ ہے چنانچہ پولیس نے ان کے قبضے سے 24بیٹریاں جن کی مالیت تقریباً تین لاکھ روپے بتائی جاتی ہے کو ضبط کیا جبکہ ان کے قبضے سے ایک لوڈ کیریر بھی ضبط کیا گیا ہے ۔ پولیس نے اس حوالیس سے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

