آلوچی باغ سرینگرمیں آتشزدگی، 3 رہاشی مکان خاکستر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، سری نگر کے آلوچی باغ علاقے میں گذشتہ شب آگ کی ایک بھیانک واردات میں 3 رہائشی مکان خاکستر ہوئے۔

ذرائع نے بتایا کہ آلوچی باغ سری نگر میں پیر کی رات دیر گئے ایک مکان میں آگ نمو دار ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر ٹنڈرس جائے واردات پر پہنچے لیکن اس دوران آگ لکے شعلوں نے مزید دو مکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ آگ کی اس واردات میں تین مکانوں کو شدید نقصان پہنچا۔انہوں نے کہا کہ ایک مکان میں شارٹ سرکٹ ہونے سے یہ آگ لگ گئی۔حکام کے مطابق اس واردات میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

Share This Article