لشکر طیبہ نے کی آزاد کے بیان کی حمایت، کہا جموں وکشمیر میں ظلم ڈھا رہی ہے فوج

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

News18 Urdu
دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ نے کانگریس رہنما غلام نبی آزاد کے ہندوستانی فوج پر دئیے گئے بیان کی حمایت کی ہے۔ ایک بیان جاری کر کے دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ نے کہا کہ فوج کے معاملے پر اس کی رائے غلام نبی آزاد کی رائے سے الگ نہیں ہے۔ لشکر کے ترجمان عبد اللہ غزنوی نے کہا کہ ہندوستانی فوج جموں و کشمیر کے شہریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔

کانگریس رہنما غلام نبی آزاد نے بیان دیا تھا کہ فوج کے آپریشن میں دہشت گردوں سے زیادہ عام لوگ مرتے ہیں۔ انہوں نے پلوامہ کی مثال بھی دی تھی۔ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پلوامہ میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، لیکن 13 عام افراد مارے گئے تھے۔

لشکر طیبہ نے کی آزاد کے بیان کی حمایت، کہا جموں وکشمیر میں ظلم ڈھا رہی ہے فوج
کانگریس رہنما غلام نبی آزاد

دہشت گرد تنظیم لشکر نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے کہا کہ اس معاملہ میں ہماری رائے غلام نبی آزاد کی رائے سے الگ نہیں ہے۔ ہندوستانی فوج جموں و کشمیر کے شہریوں پر ظلم ڈھا رہی ہے۔ ہندوستانی حکومت جموں و کشمیر میں گورنر راج نافذ کر کے جگموہن دور کو واپس لانا چاہتی ہے تاکہ بنیادی ڈھانچہ کو توڑنے اور بے گناہوں کے قتل عام کو بڑھاوا دیا جا سکے۔

غلام نبی آزاد پر دہشت گرد تنظیم لشکر کے بیان کو لے کر بی جے پی نے کانگریس کو گھیرا۔ بی جے پی لیڈر اور ترجمان سنبت پاترا نے ایک ٹویٹ میں لکھا: پریس ریلیز جاری کر کے غلام نبی آزاد اور کانگریس کے اس بیان کی حمایت کی ہے، جس میں بھارتی فوج پر دہشت گردوں کو مارنے کی آڑ میں قتل عام کرنے کا الزام لگایا ہے۔ شرمناک۔

Share This Article