آزاد اور سوز کے خلاف معاملہ پر 18 جولائی کو سماعت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

آزاد اور سوز کے خلاف معاملہ پر 18 جولائی کو سماعت

وارانسی،3جولائی : کانگریس کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور سابق رکن پارلیمان سیف الدین سوز کے کشمیر پر مبینہ بیانات کے خلاف اترپردیش میں وارانسی کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں داخل معاملہ پر 18جولائی کو سماعت ہوگی۔
عدالت میں معاملہ داخل کرنے والے بھیلوپور کے باشندہ گری راج شنکر جیسوال نے منگل کو بتایا کہ اس معاملہ میں انہوں نے تھانہ میں تحریر دی تھی لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی ۔ آخرکار انہیں پیر کو عدالت پہنچنا پڑا۔
مسٹر جیسوال کا کہنا ہے کہ گزشتہ 23جو ن کو انہوں نے یہاں کے ایک اخبار میں شائع ہوا مسٹر آزاد اور مسٹر سوز کا کشمیر سے متعلق بیان ہندستانی آئین کے خلاف لگا۔ ان کے بیانات سے ملک کو توڑنے کی سازش کی بو آرہی ہے، جس سے دہشت گردوں کو حوصلہ بڑھے گا اور جو ملک کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے ٹھیک نہیں ہے۔ اسی وجہ سے انہوں نے اس سلسلہ میں عدالت میں معاملہ داخل کیا ہے۔
یو این آئی ۔

Share This Article