انسانی حقوق کے گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاونڈیشن کا بھارتی حکومت کو خط ؛ کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ پر پابندی سے لوگوں کی صحت کو شدید خطرہ ، 4Gبحال کیا جائے

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/31مارچ/سی این آئی// انسانی حقوق کے گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاونڈیشن نے بھارتی حکومت کو خط لکھا جس میں انہوںنے مطالبہ کیا کہ وادی کشمیر میں تیز رفتا ر انٹر نیٹ خدمات جلد از جلد بحا ل کی جائے ۔ انہوںنے لکھا کہ حکومت نے انٹرنیٹ پر پابندی سے لوگوں کی صحت شدید خطرے میںڈال دیا جبکہ سکول کے بچوں کی تعلیم بھی شدید متاثرہو رہی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق وادی کشمیر میں تیز رفتار انیٹر نیٹ خدمات پر مسلسل پابندی کے چلتے انسانی حقوق کے گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاونڈیشن نے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر میں جلد از جلد تیز رفتار انٹر نیٹ خدمات بحال کی جائے ۔ گروپ نے بھارتی حکومت کے نام ایک تحریری مکتو ب میں زور دیا کہ کشمیر میں تیز رفتار 4Gانٹر نیٹ خدمات کو جلد بحال کیا جائے ۔ ۔انسانی حقوق کے گروپ انٹرنیٹ فریڈم فاونڈیشن نے ایک خط میں کہا ہے کہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی رفتار کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لئے آگاہی کے لئے "بری طرح ناکافی” ہے۔انٹرنیٹ کی بندش نے گھر میں اسکول کے بچوں کی تعلیم میں بھی رکاوٹ پیدا کردی ہے۔انہوںنے لکھا کہ حکومت نے انٹرنیٹ پر پابندی سے لوگوں کی صحت شدید خطرے میںڈال دیا جبکہ سکول کے بچوں کی تعلیم بھی شدید متاثرہو رہی ہے ۔

Share This Article