ترویندر کی مودی کو منریگا میں روزگار کی مدت 100 سے بڑھا کر 150 دن کرنے کی تجویز

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

دہرادون 27 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے ذریعہ پیر کے روز ریاستوں کے وزرائے اعلی سے ساتھ ای میٹنگ میں اتراکھنڈ کے وزیر اعلی ترویندر سنگھ راوت نے منریگا میں روزگار کی مدت 100 دن سے بڑھا کر 150 دن کرنے کی تجویز رکھی۔
ویڈیوکانفرنسنگ کے دوران مسٹر ترویندر نے ریاست میں عالمی وبا کورونا وائرس ‘كووڈ -19′ کے انفیکشن کی معلومات دیتے ہوئے کہا کہ اب ہم وزیر اعظم کے دیئے گئے فارمولہ’جان بھی جہان بھی’ پر کام کر رہے ہیں۔
مسٹر راوت نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت کی گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کرتے ہوئے آہستہ آہستہ اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔فارما، فوڈ پروسیسنگ کی فیکٹریاں کام کر رہی ہیں۔ گائڈلائن کے تحت بہت سی صنعت شروع ہوئی ہیں۔

Share This Article