کٹھوعہ میں قومی شاہراہ پر پولیس وفوج کا مشترکہ تلاشی آپریشن

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

جموں، 27 اپریل (یو این آئی)جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے پیر کے روز ضلع کٹھوعہ میں قومی شاہراہ پر مشترکہ تلاشی آپریشن چلایا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر اور دیال چک علاقوں میں قومی شاہراہ کے قریب مشتبہ حرکات کی اطلاع موصول ہونے پر جموں وکشمیر پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ تلاشی آپریشن لانچ چلایا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے سرحدی روڈ کو سیل کیا اور قبل ازیں جموں – پٹھانکوٹ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل بند کردی۔ تاہم بعد ازاں ٹریفک کی نقل وحمل بحال کی گئی۔
ایس ایس پی کٹھوعہ ڈاکٹر شلیندرا کمار مشرا نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ کٹھوعہ کے کچھ حصوں میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن ایک معمول کی مشق تھی اور اس کا مقصد سرحد علاقوں میں نگرانی بڑھانا بھی تھا۔

Share This Article