معیشت بچانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے حکومت:سونیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 25 اپریل :کانگریس کی چیئرپرسن سونیا گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی سے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جاری جنگ میں معیشت کی بگڑتی صورت حال کو بڑا چیلنج قرار دیتے ہوئے اسے پٹری پر لانے کے لئے سنجیدہ کوششیں کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

محترمہ گاندھی نے سنیچر کو مسٹرمودی کو اس معاملے میں ایک خط لکھا اور کہا کہ کرونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے گزشتہ پانچ ہفتوں سے جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملک کے سامنے کئی چیلنج پیدا ہوگئے ہیں۔ کووڈ۔19 کے خلاف اس جنگ میں ہماری معیشت ایک مسئلہ بن گئی ہے جس پر فوری توجہ دے کر اسے حل کرنے کی سخت ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے وارننگ دی کہ اگر اس مسئلہ کو نظرانداز کردیا گیا تو ملک کی معیشت پر اسکے نہایت سنگین اثرات ہوں گے اور اس سے نمٹنا حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن جائے گا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ اس بحران سے نمٹنے کے لئے سب سے پہلے چھوٹے، مائیکرو اور متوسط صنعتوں (ایم ایس ایم ای) میں جان پھونکنے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے

ایک لاکھ کروڑ روپے کے ’کریڈیٹ گارنٹی فنڈ‘ کی تشکیل کرکے اس شعبہ میں فوری لیکوڈیٹی لانے اور صنعتوں کو ضرورت پڑنے پر مناسب سرمایہ فراہم کرانے کا نظم کرنا چاہئے۔

Share This Article