کووڈ۔ 19 اعصابی نظام کو بھی متاثر کرتا ہے، خوشبو، مزہ پہچاننے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

نئی دہلی، 26اپریل (یو این آئی)کورونا وائرس (کووڈ19) انفیکشن آدمی کے تنتریکا تنتر (اعصابی نظام) کو بھی متاثر کرتا ہے جس سے اس کی خوشبو اور مزہ پہچاننے کی صلاحیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی)، جودھپور کے ایک نئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ کورونا مریض کے مرکزی اعصابی نظام کو متاثر کرتا ہے۔ ا س سے اسے خوشبو اور مزہ کی پہچان نہیں رہ جاتی۔

ادارہ کے سائنسداں ڈاکٹر سرجیت گھوش اور ان کی ٹیم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ کورونا وائرس جس میں موجود انزائم ’ایچ پی سی ای 2‘ سے ہوکر جسم میں پہنچتا ہے۔ یہ انزائم تقریباًً تمام انسانی اعضا میں پایا جاتا ہے۔ دماغ میں بھی یہ انزائم پایا جاتا ہے۔ اس لئے ناک اور منہ کے راستے ’ایچ پی سی ای 2‘ کے رابطہ میں آنے کے بعد وائرس دماغ کے اگلے حصہ میں واقع آل فیکٹری بلب تک پہنچ جا تاہے۔ آل فیکٹری بلب کے میوکوسا کی نسیں اندر ہی اندر ناک کے اوپر سے ہوکر گلے تک آتی ہیں۔ خوشبو کی پہچان کا کام آل فیکٹری بلب ہی کرتا ہے۔ اس لئے جب وائرس اسے نقصان پہنچاتا ہے تو مریض کی خوشبو پہچاننے کی صلاحیت ختم ہوجاتی ہے۔

Share This Article