شوپیان میں پولیس اہلکار اغوا کاری کے بعد واپس صیح سلامت رہا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/24اپریل: جنوبی ضلع شوپیان کے مضافات میں جمعرات کی رات دیر گئے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا تاہم بعد میں اسکو واپس صیح سلامت چھوڑ ڈیا گیا ۔ادھر کولگام میں حالیہ دنوں عسکری صفوں میں شامل ہونے والے جنگجو کو گرفتار کیا گیا ۔ سی این آئی نمائندے نے ضلع شوپیان کے چھتہ ون وہیل علاقے میں جمعرات کی رات دیر گئے اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب نا معلوم مسلح بندوق بردار ایس ڈی پی او آفس زاکورہ سرینگر میں تعینات پولیس اہلکارجاوید جبارولد جبار احمد کے گھر میں داخل ہو گئے جس دوران انہوں نے مذکورہ پولیس اہلکار کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس اہلکار کی اغوا کاری کی خبر پھیلتے ہی پولیس و فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر اغوا کاروں کی تلاش شروع کر دی تاہم رات دیر گئے مسلح بندوق برداروں نے جاوید جبار نامی پولیس اہلکار کو واپس صیح سلامت چھوڑ دیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوئوں نے پولیس اہلکار کو بندوق کی نوک پر اغوا کر لیا جس کے بعد اس کو رات دیر گئے باز یاب کر لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار سے پوچھ تاچھ کی گئی جبکہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ ادھر جنوبی ضلع کولگام کے ڈی ایچ پورہ میں حالیہ میں سرگرم ہوئے جنگجوکو گرفتار کر لیا گیا ۔ ۔پولیس ٹیم نے چھاپے کے دوران نہامہ گاوں سے ایک عسکریت پسند شاکر احمد ولد مشتاق احمد کو گرفتار کیا ہے۔ جس کا تعلق کولگام کے دمحال ہانجی پورہ علاقے سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شدہ عسکریت پسند کے قبضے سے کچھ اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Share This Article