چین میں کوورنا وائرس سے اموات کی تعداد امریکہ کی تعداد سے کئی گنا زیادہ ہے، ٹرمپ کا دعوی

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا ہے کہ چین میں کورونا سے اموات کی تعداد اعلان کردہ تعداد سے مختلف اور امریکہ سے کہیں زیادہ بلند سطح پر ہیں۔

ٹرمپ نے ٹویٹر پر چین کے حوالے سے بعض بیانات جاری کیے ہیں۔

کووڈ۔19 کے لیے ’’نہ دکھنے والا دشمن‘‘ کی اصطلاح استعمال کرنے والے ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا ہے کہ’’ چین میں دراصل اموات کی تعداد اعلان کردہ تعداد سے کہیں زیادہ ہے اور یہ امریکہ میں جانی نقصان سے بھی بڑھ کر ہے۔ امریکہ، چین کی تعداد کے قریب بھی نہیں آئے گا۔‘‘

خیال رہے کہ چینی صوبے ہوبائے سے منسلک وہان شہر کی انتظامیہ نے وائرس سے اموات کی تعداد میں کل تبدیلی کی تھی اور اس سے قبل 2 ہزار 579 رپورٹ کی گئی تعداد کو مزید ایک ہزار 290 اموات کو شامل کرتے ہوئے 3 پزار 869 تک ہونے کی اطلاع دی تھی۔ جس کے بعد اس ملک میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 632 رپورٹ ہوئی ہیں۔

Share This Article