چار ماہ کے طویل وقفے کے بعد سرینگر لہہ شاہراہ یک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Photo

سرینگر/11اپریل: قریب چاہ تک بند رہنے والی 434 کلومیٹر طویل سرینگرلہہ شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا جس کے ساتھ ہی پہلے دن 18تیل کے ٹینکروں کو لداخ کی طرف روانہ کیا گیا ۔ سی این آئی نمائندے نے گاندربل سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ چار ماہ کے طویل عرصہ کے بعد یک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے کھول دیا گیا ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی گاندربل خلیل پسوال ، ایس ڈی پی او کنگن طاہر احمد اور دیگر پولیس افسران کے علاوہ بی آر او کے اہلکار و افسران بھی موجود تھے ۔ شاہراہ کو یک طرفہ ٹریفک کیلئے کھول دینے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی گاندربل نے کہا کہ پہلے دن صرف 18یل ٹینکروں کو لداخ کی طرف جانے کی اجازت دی گئی ہے اور دوسرے مرحلے میں سبزیاں اور دیگر ضروری سامان لے جانے والے ٹرکوں کو سری نگر سے کرگل کی طرف جانے کی اجازت ہوگی اور اس کے برعکس خاص دنوں میں۔ایس ایس پی نے کہا کہ پیدل چلنے والوں ، مسافروں کی گاڑیاں ، ٹرکوں اور دیگر گاڑیوں کی آمدورفت ممنوع ہے اور مجاز گاڑیوں میں صرف ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو شاہراہ پر چلنے کی اجازت ہوگی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ سرینگر لیہ شاہراہ دسمبر 2019 میں شدید برفباری کے بعد ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بند کر دی گئی تھی جس کے بعد چار ماہ کے طویل وقفے کے بعد شاہراہ کو آج دوبارہ کھول دیا گیا ۔

Share This Article