کوروناوائرس سے انسانوں کو محفوظ رکھنے کیلئے پہلا قدم، چین میں کرونا ٹیسٹ کے نمونے لینے اور الٹراساؤنڈ کرنے والا روبوٹ تیار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/25مارچ:چین میں ایک ایسا روبوٹ بنالیا گیا ہے جو خطرناک وبائی ماحول میں ڈاکٹروں کی عدم موجودگی میں کرونا ٹیسٹ کے لیے تھوک کے نمونے جمع کرسکتا ہے، مریض کا الٹراساؤنڈ کرسکتا ہے اور مریض کے اعضا کی آواز سن کر ان میں مرض کی کیفیت کا اندازہ بھی کرسکتا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کرونا کی خطرناک عالمی وبا کے پس منظر میں بنایا جانے والا یہ روبوٹ، کئی طرح سے ڈاکٹروں کی معاونت کرتا ہے اور اس طرح سب سے آگے موجود طبی عملے کو ان دیکھے خطرے سے دور رکھنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کی تیاری کا خیال ماہرین کو چاند پر جانے والے ایک روبوٹ دیکھ کر آیا ہے جس نے اپنے روبوٹ بازو سے قمری کھدائی کے لیے بنایا گیا تھا۔اس میں نصب جدید ترین مشینی بازو روئی کے ذریعے مریض کے لعاب کا نمونہ لے سکتا ہے اور الٹرا ساؤنڈ انجام دے سکتا ہے۔ دور بیٹھا ڈاکٹر کسی فون یا لیپ ٹاپ کے ذریعے روبوٹ کو ممکل طور پر کنٹرول کرسکتا ہے۔ اس روبوٹ کا مقصد وبائی صورتحال میں انفیکشن کو پھیلنے سے روکنا اور طبی عملے کی مدد کرنا ہے۔

Share This Article