پونچھ کے جنگلات میںفوج اور پولیس کا جنگجو مخالف آپریشن

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/07اگست: سرحدی ضلع پونچھ میں فوج اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کو تبادہ کرکے وہاں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں پولیس اور فوج نے ایک مشترکہ کارروائی کے دوران جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ لگاکر وہاں سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمدکرلیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ فوج کی 39آ ر آ ر اور 156ٹی اے بشمول مقامی پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد مشترکہ طور پر ایک آپریشن شروع کیا جس دوران شاشی تار جنگلات میں جنگجوئوں کے ایک خفیہ ٹھکانے کا پتہ چلا جس کو تباہ کردیا گیا جہاں سے 2اے کے 47بندوقیں، 4میگزین اور گولیوں کے کئی راونڈ برآمد کرلئے گئے ہیں ۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرکے معاملے کی چھان بین شروع کردی ہے ۔

Share This Article