سرحدوںپر جنگ جیسی صورتحال برقرار ،ٹنگڈار میں ہندوپاک افواج کے مابین گولہ باری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/07اگست: ٹنگڈار میںہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری کے نتیجے میں 6عام شہری زخمی ہوئے ہیںجبکہ علاقے میں متعدد رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع کپوارہ کے ٹنگڈار علاقے میں جمع کی صبح ہندوپاک افواج کے مابین شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جس میں 6 شہری زخمی ہوئے ہیں جن کی شناخت محمد عارف ساکن شام پورہ ، محمد یعقوب باغ بھلہ سیدرفاقت،حمیدہ بیگم اہلیہ محمد اکبر خان ساکن رنگوارڈ عمر 42سال، ذاکر خان ولدعبدالرشیدخان ساکن رنگوارڈعمر 24برس اور نصیر احدم خان ولد عبدالرشید خان ساکن رنگوارڈ عمر 26برس کے بطور ہوئی ہے ۔ اس دوران گولہ باری کے نتیجے میں متعدد رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اس دوران دفاعی ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی فوج نے جمعہ کے روز بلا اشتعال بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے نتیجے میں کئی عام شہری بھی زخمی ہوئے ہیں تاہم فوج نے پاکستانی گولہ باری کا بھر پور جواب دیا ہے ۔ اس دوران آزاد ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ گولہ باری کے نتیجے میں متعدد رہائشی ڈھانچوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے نتیجے میں علاقے کے لوگ خوف و دہشت میں مبتلاء ہوئے ہیں ۔ (سی این آئی )

Share This Article