سرکاری احکامات کی خلاف ورزی؛گاندربل میں ماسک نہ پہننے والوں سے جرمانہ وصول

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/19جولائی: گاندربل میں ماسک نہ پہننے پر درجنوں افراد کے خلاف جرمانہ کیا گیا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ ضلع میں بڑھتے کووڈ مریضوں کی تعداد کو مد نظر رکھ انتظامیہ نے لاک ڈاون مزید سخت کردیاہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں پولیس نے ہیلتھ گائڈ لائنوں پر عمل نہ کرنے کی پاداش میں قریب 82افراد کے خلاف جرمانہ کیا ہے ۔ اس ضمن میں ایس ایس پی گاندربل خلیل پوسوال نے کہا کہ ماسک نہ پہننے والے افراد سے 10,500/-روپے بطور جرمانہ وصول کیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ ضلع گاندربل میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ۔جس کے نتیجے میں ضلع انتظامیہ نے ضلع میں لاک ڈاون مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔

Share This Article