سوپور میں منشیات کے خلاف پولیس مہم تیز؛بدنام زمانہ منشیات فروش ممنوعہ نشیلی ادویات سمیت گرفتار

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /14جولائی : منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہو ئے سوپور پولیس نے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش کو گرفتار کیا ، اس کے ْقبضے سے ممنوعہ نشیلی ادویات برآمد کرکے ضبط کی ۔سی این آئی کے مطابق سوپور پولیس نے منشیات کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے ناکہ چیکنگ کے دوران شنگرگنڈ کے نزدیک ایک شخص کو روک کر تلاشی لی ، دوران تلاشی منشیات فرو ش کے قبضے سے نشیلی ادویات 143 سوپاپسمو پارکزن کپسول اور 12 بوتلیں کوڈین ضبط کئے ۔ اس کی شناخت بدنام زمانہ منشیات فروش نثار احمد خواجہ ساکن سیلو سوپور کے بطور ہوئی ہے ، مذکورہ منشیات فروش علاقے کے نوجوانوں میں فروخت کرتا تھا ۔ پولیس نے اس کے خلاف پولیس اسٹیشن سوپور میں ایف ائی ار زیر نمبری 184/2020 کو متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا ۔ اس سلسلے میں مذید تفتیش جاری ہے ۔

Share This Article