مختلف محکموں میں کام کررہے عارضی ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا: اعجاز خان

By
3 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /14جولائی: معروف ٹریڈ یونین لیڈر اعجاز خان نے کہاکہ مختلف سرکاری محکموں میں کام کررہے عارضی ملازمین جن میں کیجول لیبر، کنٹریکچول ملازمین، ڈیلی ویجر شامل ہیں کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہے جس کے نتیجے میں ان کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ اعجاز خان نے ایل جی انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ تمام محکمہ جات کے عارضی ملازمین کی رُکی پڑی تنخواہوں کو عید سے قبل واگذار کریں تاکہ وہ بھی اپنے اہل وعیال کی ضروریات کو پورا کرسکیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق معروف ٹریڈ یونین لیڈر اور سی اے پی ڈی ایمپلائز ایسوسی ایشن کشمیرکے صدر اعجاز خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وادی کے مختلف سرکاری محکموں میں کام کررہے عارضی ملازمین کئی ماہ کی تنخواہوں سے محروم ہے جس کے نتیجے میں عارضی ملازمین کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ سی اے پی ڈی ، محکمہ بجلی ، محکمہ آب رسانی ، ایگریکلچر، محکمہ سیاحت ، محکمہ ہیلتھ کے علاوہ محکمہ ایجوکیشن اور دیگر محکمہ جات میں ڈیلی ویجر، کیجول لیبر، یومیہ اُجرت پر کام کرنے والے عارضی ملازمین ، کنٹریکچول بنیادوں پر کام کرنے والے ، ہسپتال ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت کام کرنے والے کنٹنجیٹ پیڈ ملازمین ، ہمال، مزدور اور دیگر عارضی ملازمین گزشتہ کئی ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے جس کی وجہ سے اس مہلک وائرس ک مہاماری کے بعد ان کے اہلخانہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں ۔ اعجاز خان نے کہا کہ سرکار عارضی ملازمین کے مسائل کی طرف توجہ دیکر ان کی رُکی پڑی تنخواہوں کو عید الاضحی سے قبل واگذار کریں تاکہ ان کے بچوں اور اہل وعیال کی خوشیاں ماند نہ پڑے ۔ اعجا ز خان نے کہا کہ یوٹی جموں و کشمیر خاص کر وادی کشمیر کے مستقل و عارضی ملازمین نے ہمیشہ سے ہی اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر کام کیا ہے تاہم سرکار ملازمین کو ہمیشہ نظر انداز کرتی آئی ہے ۔ اعجاز خان نے ایک بار پھر ایل جی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام عارضی ملازمین کے مسائل کو حل کریںخاص کر ان کی رُکی پڑی تنخواہ کو فوری واگزار کرنے کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔

Share This Article