کورنا وائرس کے مریضوں کی بڑھتی تعداد؛ سکمز صورہ میں مریضوں کو سرائی دوم فوری طور پر خالی کرنے کی ہدایت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /14جولائی: وادی کشمیر میں کورنا کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ کے پیش نظر سکمز صورہ نے سرائی IIمیں زیر علاج مریضوں اور ان کے تیمارداروں کو فوری طور پر کمرے خالی کرنے کی ہدایت دی ۔ سی این آئی کے مطابق سکمز اسپتال انتظامیہ کی جانب سے جاری کر دہ ایک حکمنامہ کے مطابق سیکورٹی افسر کو ہدایت دی گئی کہ انتظامیہ کی ایمرجنسی اور کورنا مریضوںکو سرائی دوم میں منتقل کرنے کے پیش نظر سرائی کے تمام کمروں کو خالی کر دیا جائے اور وہاںموجود مریضوں اور ان کے تیمار داروں کو بنا کسی تاخیر کے کمرے خالی کرنے کو کہا جائے ۔ قابل ذکر ہے کہ جموںکشمیر خاص کر وادی میں کورنا وائرس کے کیسوں میں بے تحاشہ اضافہ دیکھنے کو ملا رہا ہے جبکہ اموات کا سلسلہ بھی تیز ہوتا جا رہے اور اس بیماری سے مرنے والے مریضوں کی تعداد دو سو کے قریب پہنچ گئی ہے ۔

Share This Article