فوجی سربراہ کا دورہ جموں ، سرحدی علاقوں میں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/13جولائی/سی این آئی// ہند پاک سرحدو ں پر کشیدگی کے بیچ فوجی سربراہ سوموار کو جموں کے دورے پر وارد ہوئے جس دوران انہوں نے سرحدی علاقوں کا دورہ کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا جبکہ انہیں سرحدی کشیدگی کے بارے میں مکمل تفصیلات فراہم کی گئی ۔ اس موقعہ پر انہوںنے فوج کو ہدایت دی کہ پاکستان کی جانب سے کی جا رہی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوںکا بھر پور جواب دیا جائے ۔ سی این آئی کے مطابق فوجی سربراہ لیفٹنٹ جنرل منوج مکند نروانے سوموار کو جموںکے دورے پر وارد ہوئے ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق فوجی سربراہ جنرل نروانے کے ہمراہ فوج کے دیگر افسران بھی موجود تھے جنہوں نے جموں پٹھانکوٹ میں سرحدی علاقوں کا دوری کرکے وہاں سیکورٹی صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق دورے کے دوران فوجی سربراہ کو سرحدی کشیدگی اور وہاں اٹھائیے جانے والے اقدامات کے بارے میں مکمل جانکاری فراہم کی گئی ۔ جس دوران انہوں نے پورے صورتحال کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ فوجی سربراہ نے فوجی اہلکاروںکو ہدایت دی کہ وہ دیگر ایجنسیوںکے ساتھ مل کر کام کریں اور پاکستان کی جانب سے ہونے والی ہر کارورائی کا بھر انداز میںجواب دیں ۔ دفاعی ترجمان کے مطابق اس موقعہ پر فوجی سربراہ جنرل نروانے نے فوجی اہلکاروں سے خطاب بھی کیا جس دوران انہوںنے ملک کی سلامتی اور پاکستانی فوج کو بھر پور جواب دینے کیلئے انہوں نے ان کی حوصلہ افزائی کی ۔ جبکہ انہیں ہدایت دی گئی کہ پاکستان کی کسی بھی کارورائی کو بھر پورا نداز میںجواب دینے کیلئے چوکس اور متحرک رہیں ۔

Share This Article