پاکستانی محکمہ موسمیات کو عید کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا گیا

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/17مئی: پاکستان کی رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان کے محکمہ موسمیات کو عید کے چاند یعنی شوال کے چاند کی پیشگوئی سے روک دیا۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق (عید) شوال کا چاند دیکھنے کیلئے پاکستان کی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس طلب کرلئے گئے ہیں، پاکستان کے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 23 مئی کو کراچی میں ہوگا جب کہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کیاجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔پاکستانی رویت ہلال کمیٹی نے محکمہ موسمیات کو عید کے چاند یعنی شوال کے چاند کی پیش گوئی سے روک دیا ہے، اور اس حوالے سے وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات چاند سے متعلق کوئی پیشگوئی نہ کرے، بلکہ چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کی معاونت کرے۔

Share This Article