سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ ؛دہرا دون کالج میں کشمیری طالبہ معطل ، نوٹس جاری

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/17مئی /سی این آئی// سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ کی پاداش میں دہر دون کالج نے ایک کشمیری طالبہ کو کالج سے معطل کر دیا۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق جے بی آئی ٹی کالج دہر دون نے ایک کشمیری طالبہ کو معطل کر دیا جبکہ بعد میں ان کے نام نوٹس بھی جاری کر دی ۔ معلوم ہوا ہے کہ انسٹی چیوٹ میں زیر تعلیم محسنہ شوکت نامی انجینئرنگ طالبہ کے نام کالج نے نوٹس جاری کر دی اور ان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر قابل اعتراض پوسٹ اپ لوڈ کر دئے ہیں ۔ بتا یا جاتا ہے کہ انسٹی چیوٹ کو مذکورہ طالبہ کے سوشل میڈیا پوسٹ موصول ہوئے تھے جن میں مذکورہ طالبہ نے قابل اعتراض موادا پ لوڈ کر دیا تھا ۔ بتا یا جاتا ہے کہ انسٹی چیوٹ نے طالبہ کے نام نوٹس جار ی کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر کالج سے معطل کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔

Share This Article