سرینگر جموں شاہراہ پر بھاری پسی کے نچے دب جانے والے ایک اور شخص کی نعش بر آمد

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
File Picture

سرینگر/17مئی /:سرینگر جموں شاہراہ پر بھاری پسی کے تلے دب جانے کے نتیجے میں ایک اور شہری کی نعش بر آمد کر لی گئی ہے جس کے ساتھ ہی حادثے میں مرنے والوں کی تعداد 2تک پہنچ گئی ہے ۔ جبکہ بچائو کارروائی کے دوران آٹھ افراد کو بچا لیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر سنیچروار کے شام دیر گئے اس وقت خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب شیری کے نزدیک رام بن علاقے میں بھاری پسی گر آئی جس کے نتیجے میں اس کے نیچے دو ٹمپر سمیت 9گاڑیاں دب گئی ۔ حادثے کی خبر پھیلتے ہی سیول و پولیس انتظامیہ کے افسران اور مقامی لوگوں کے ہمراہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیم جائے واردات پر پہنچ گئی جنہوں نے بچائو کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ۔ رات دیر گئے تک بچائو کارروائی کے دوران حادثے کی جگہ سے ایک نعش ہی بر آمد کر لی گئی تھی جبکہ رات بھر جاری بچائو آپریشن کے دوران اتوار کی صبح حادثے کی جگہ سے ایک اور نعش بر آمد کر لی گئی ۔پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حادثے میں دو افراد کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ 8افراد کو صیح سلامت بچا لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کی خبر پھیلتے ہی بچائو آپریشن شروع کر دیا گیا تھا اور رات بھر علاقے میں بچائو کارروائی کے دوران حادثے کی جگہ دو افراد کی نعشیں بر آمد کر لی گئی ہے ۔ ادھر حادثے کے ساتھ ہی سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی تاہم اتوار کی صبح شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت کیلئے دوبارہ بحال کر دیا گیا ۔

Share This Article