پروفیسر سیف الدین سوز کا وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط ، آگرہ جیل میں بند تین کشمیری طلبا کی رہائی کا مطالبہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر، 29 جنوری :کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پروفیسر سیف الدین سوز کا کہنا ہے کہ [؟]میں نے آج وزیر داخلہ شری امیت شاہ کو خط لکھا اور پر زور الفاظ میں درخواست کی کہ وہ اُن تین کشمیری طلبائ۔ ارشد یوسف، عنایت الطا ف شیخ اور شوکت احمد گنائی کو رہا کریں جن کو اکتوبر 2021 میں گرفتار کر کے آگرہ جیل میں رکھا گیا ہے ۔مسٹر سوز کے مطابق میں نے اُن کو بتایا کہ اُن طلباء پر الزام ہے کہ انہوں نے اکتوبر2021 میں منعقدہ کرکٹ میچ میں ہندوستان کے خلاف پاکستانی ٹیم کی کامیابی کے وقت پاکستان کے حق میں تالیاں بجائیں تھیں۔انہوں نے بتایا کہ میں نے وزیر داخلہ کو بتایا کہ پولیس ابھی تک یہ الزام ثابت کرنے میں ناکام رہی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ ان طلبائنے صرف سکرین شارٹ کے ذریعے اپنے دوستوں کو مبارک باد دی تھی۔ پروفیسر سوز نے کہا کہ امیت شاہ جی کو یہ بھی بتایا کہ آئین ہند اور دیگر قوانین کے تحت یہ طلباء بالآخر رہا کر دئے جائیںگے ، تاہم یہ قدم زیادہ بہتر ہوگا کہ ان کو فوری طور رہا کر دیا جائے ۔ میں نے امید ظاہر کی کہ ان طلباء کو جلد از جلد رہا کیا جائے گا۔

Share This Article