سوپور میں27سالہ شہری کی لاش پُراسرار حالات میں برآمد

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سری نگر:٩،ستمبر: چنکی پورہ سوپور میںایک 27سالہ نوجوان کی لاش پُراسرار حالات میں پائی گئی ۔ کے این ایس کے مطابق غوث آباد چنکی پورہ میں میوہ باغ کے نزدیک جمعرات کی صبح لوگوںنے ایک لاش دیکھی جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ پولیس کے ایک عہدیدار کاکہنا ہے کہ مقامی لوگوںنے پولٹری فارم کے نزدیک پُراسررحالات میں ایک لاش دیکھی اور فوری طور پر اس کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس کی ٹیم فوری طور پر جائے واقعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ لاش پر چہرے اور سر میں زخموں کے نشان ہیں ۔ پولیس نے مرنے والے شہری کی شناخت شوکت احمد گنائی ولد عبدالغنی گنائی ساکنہ غوث آباد چنکی پورہ سوپور کے بطور کی ہے۔ اس دوران پولیس نے کیس درج کرکے معاملہ کی تحقیقات شروع کی ہے۔

Share This Article