کولگام میں نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں؛ایس بی آئی کی اے ٹی ایم میشن اڑا لی ، تلاش جاری

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/20جون: جنوبی ضلع کولگام میں نا معلوم افراد نے رات کی تاریکی میں سٹیٹ بینک آف انڈیا کی اے ٹی ایم مشین اڑا لی ۔ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ سی این آئی کو نمائندے نے کولگام سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ اور سنیچروار کی درمیانی رات کو نا معلوم افراد نے فروٹ منڈی کولگام کے باہر قائم ایس بی آئی کی اے ٹی ایم مشین پر دھوا بول کر اس کو اڑا لیا ہے ۔ نمائندے کے مطابق صبح جونہی اے ٹی ایم مشین کے غائب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی تو پولیس و دیگر انتظامیہ کے افسران نے جائے واردات پر پہنچ کر اس معاملے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔ ضلع پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس معاملے میں کیس درج کرکے میشن اڑا نے والوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس بات کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہے کہ میشن میں کتنی رقم موجود تھی ۔ انہوںنے کہا کہ میشن اڑا نے والوں کی بڑے پیمانے پر تلاشی جاری ہے ۔

Share This Article