دہلی میں پٹرول 101.84 روپے؛ اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/08اگست: رواں ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں نرمی کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول کی قیمت مسلسل 22 ویں دن مستحکم رہی۔ مسلسل 23 ویں دن ڈیزل کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق اتوار کو دہلی میں پٹرول 101.84 روپے اور ڈیزل 89.87 روپے فی لیٹر رہا۔ ملک کے دیگر شہروں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اس ہفتہ امریکی تیل کے ذخائر میں اضافے کی وجہ سے تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا یومیہ جائزہ لیا جاتا ہے اور اسی کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا اطلاق ہر روز صبح 6 بجے سے ہوتا ہے۔

Share This Article