کابینہ توسیع سے قبل 8 ریاستوں کے گورنر تبدیل؛ مودی حکومت میں کابینہ وزیر ورچند گہلوت کو کرناٹک کا گورنر بنایا گیا

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/06جولائی: صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے 8ریاستوں میں نئے گورنر کی تقرری کی ہے۔ ان میں میزورم کے گورنر شری دھرن پلئی کو گوا کا گورنر بنایا گیا ہے اور ہریانہ کے گورنر ستیہ دیو نارائن کو تریپورہ بھیجا گیا ہے۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ایک طرف مرکزی کابینہ میں توسیع کو لے کر گہما گہمی جاری ہے، اور دوسری طرف صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آٹھ ریاستوں میں نئے گورنر کی تقرری کر دی ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے مودی حکومت میں کابینہ وزیر تھاورچند گہلوت کو کرناٹک کا گورنر بنایا گیا ہے۔ تصور کیا جا رہا ہے کہ زیادہ عمر کے سبب 73 سالہ تھاورچند گہلوت کو مرکزی کابینہ سے ہٹا کر گورنر کی ذمہ داری دی گئی ہے۔صدر جمہوریہ کووند نے مجموعی طور پر آٹھ ریاستوں میں نئے گورنر کی تقرری کی ہے۔ ان میں میزورم کے گورنر پی ایس شری دھرن پلئی کو گوا کا گورنر بنایا گیا ہے اور ہریانہ کے گورنر ستیہ دیو نارائن آریہ کو ٹرانسفر کر کے تریپورہ بھیجا گیا ہے۔ تریپورہ کے گورنر رمیش بیس کو جھارکھنڈ کا نیا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ مرکزی وزیر تھاورچند گہلوت کرناٹک کے گورنر ہوں گے۔ اسی طرح ہماچل پردیش کے گورنر بنڈارو دتاترے کو ہریانہ کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ ڈاکٹر ہری بابو کو میزورم اور منگو بھائی چھنگا بھائی پٹیل کو مدھیہ پردیش کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔ گوا کے لیڈر راجندر وشوناتھ کو ہماچل پردیش کا گورنر بنایا گیا ہے۔

Share This Article