گزشتہ سال پانچ اگست سے نظر بند سیاسی لیڈران کی رہائی کا سلسلہ جاری؛پی ڈی پی لیڈر نعیم اختراور ممبر پارلیمنٹ کے بیٹے ہلال لون پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Free From Jail Representation Image / Tameel Irshad

سرینگر/18جون: نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹر ی علی محمد ساگر کی رہائی کے بعد جموں کشمیر سرکار نے جمعرات کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر اور نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ کے بیٹے ہلال اکبر لون پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کرکے اْن کی رہائی کی راہ ہموار کردی۔سی این آئی کے مطابق گزشتہ سال ماہ اگست سے نظر بند سیاسی لیڈران کی رہائی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جموں کشمیر سرکار نے جمعرات کو جمعرات کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر نعیم اختر اور نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ کے بیٹے ہلال اکبر لون پر عائد پبلک سیفٹی ایکٹ منسوخ کر دیا جس کے ساتھ ہی ان کی رہائی کی راہ بھی ہموار ہو گی ۔ خیال رہے کہ نعیم اختر سب جیل قرار دی گئی ایک سرکاری عمارت میں نظر بند تھے۔سرکاری ذرائع کے مطابق اختر گذشتہ برس ماہ اگست سے مقید تھے جب مرکز نے جموں کشمیر کی خصوصی آئینی پوزیشن ختم کی۔ اختر کی رہائی اب کسی بھی وقت ممکن ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نیشنل کانفرنس لیڈر اور رکن پارلیمان محمداکبر لون کے بیٹے ہلال لون پر عائد سیفٹی ایکٹ کو بھی منسوخ کرلیا ہے۔ ہلال بھی گذشتہ برس ماہ اگست سے گرفتار تھے۔گذشتہ برس ماہ اگست میں جن مین اسٹریم سیاسی لیڈران کو گرفتار کیا گیا تھا اب اْن میں صرف پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی ہی مقید ہیں۔

Share This Article