صحافیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی چھوٹی پہل ؛ آیوش نے صحافیوں میں قوت مدافعت بڑھانے والی دوائیاں تقسیم کیں

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/18مئی: جموں کش میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے بیچ آیوش نے منگل کو سرینگر کی پریس کالونی میں کورونا لاک ڈائون کے دوران اپنے پیشہ وارنہ فرائض انجام دینے والے صحافیوں میں قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کیں۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق سرینگر میں محکمہ آیوش کی جانب سے صحافیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کی غرض سے قوت مدافعت بڑھانے کی ادویات تقسیم کی گئیں۔ آیوش نے صحافیوں میں قوت مدافعت بڑھانے والی دوائیاں تقسیم کیںاس سلسلے میں محکمہ آیوش کی ایک ٹیم نے سرینگر میں واقع پریس کالونی میں آکر صحافیوں کے درمیان یہ ادویات تقسیم کیں۔ اس کا مقصد صحافیوں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔اگر ان ادویات کا استعمال عمل میں لایا جائے تو انسان کی قوت مدافعت بڑھ جاتی ہے تاکہ وہ کورونا وائرس سے مقابلہ کرسکے۔ محکمہ کے ایک عہدیدار نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ صحافی حضرات کا کام بہت ہی نازک ہے اور وہ لاک ڈاؤن کے دوران بھی فیلڈ میں کام کرتے ہیں تو ان کو کورونا وائرس کا شکار ہونے کے زیادہ امکانات ہیں۔لہٰذا محکمہ آیوش نے صحافیوں کے درمیان یہ ادویات تقسیم کیں تاکہ صحافی حضرات ان ادویات کا استعمال کرکے اپنی قوت مدافعت کو بڑھائے جو انہیں وائرس سے مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

Share This Article