جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلائو جاری ، مزید 97افراد متاثر

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/27فروری/سی این آئی // جموں کشمیر میں کورونا وائرس کا پھیلا ئو مسلسل جاری ہے اور سنیچروار کو مزید 97فراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد126383تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں سے 24اور کشمیر سے 73نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 72مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں میں کوئی موت نہیںہوئی ۔سی این آئی کے مطابق ملک کی دیگر حصوں کے طرف جموں کشمیر میں بھی کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی دیکھنے کو مل رہی جبکہ اموات کا سلسلہ بھی تھمنے لگا ہے ۔جموں کشمیر میںگزشتہ 24گھنٹوں میںکسی مریض کی موت واقع ہوئی اور اس طرح سے مہلوکین کی تعداد 1956پر ہی تھم گئی ۔ ادھرجموں کشمیر میں گزشتہ دنوں سے جاری کورنا وائرس کے کیسوں میں کمی کے چلتے شفایابی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں کے دوران 72نئے مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو رخصت ہوئے ۔ادھر سنیچروار کو مزید 97فراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد126383تک پہنچ گئی ۔تازہ معاملات میں جموں سے 24اور کشمیر سے 73نئے کیس ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ 72مریض صحت یابی کے بعد گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ مسلسل دوسرے روز بھی کوئی موت نہیںہوئی ۔

Share This Article