وادی میں دل کے دورہ پڑنے سے اموات کا سلسلہ جاری ؛ اننت ناگ میں لالبازار سرینگر کا ایک ڈاکٹر حرکت قبل بند ہونے سے فوت

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/22فروری: سرینگر کے لالبازار علاقے سے تعلق رکھنے والا ایک ڈاکٹر سوموار کے روزاننت ناگ میں حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوا ۔ اس طرح وادی میں رواں برس حرکت قلب بند ہونے سے اموات کی شرح20کے قریب پہنچی ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں دل کا دورہ پڑنے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں سخت تشویش دوڑ گئی ہے ۔ تازہ واقعے میں جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں ایک ڈاکٹر عاشق حسین ساکن لالبازار سرینگر دل کا دورہ پڑہ سے فوت ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں چیف میڈیکل آفیسر مختار احمد شاہ نے بتایا کہ جب عاشق کو ہسپتال اننت ناگ پہنچایا گیا تو وہ فوت ہوچکا تھا ۔

Share This Article