فوج ، فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن میں ; ریاسی کے جنگلات سے بڑی مقدارمیں اسلحہ وگولہ بارود برآمد

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!
Tameel Irshad File Photo

سرینگر/18فروری: ریاسی میں فوج ، فورسز اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران جنگلات سے بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ کرنٹ نیو زآف انڈیا کے مطابق فورسز ، فوج اور پولیس نے ایک مصدقہ اطلاع کی بناء پر بدھ اور جمعرات کو دو دنوںتک مسلسل جنگجو مخالف آپریشن جاری رکھا جس دوران صوبہ جموں کے ریاسی جنگلات میں تلاشی مہم شروع کی ۔ ذرائع نے بتایاکہ فوج کی جنگلات میں جنگجوئوں کے چھپنے رہنے کی اطلاع ملی تھی جس کے بعد 17فروری کی شام کو سیرچ آپریشن شروع کیا گیا ۔ مکندھر جنگلا ت ریاسی میں مشترکہ ٹیم نے خفیہ جانکاری کے بعد بڑی مقدار میں ہتھیار اور جنگی طرز کاسامان برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ۔ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ جموں بس سٹینڈ میںگولہ بارود برآمد کرنے کے کچھ دنوں بعد ہی ریاسی کے جنگلات سے ہتھیار برآمد کیا گیا ہے اور ان دونوں کا آپسی تعلق کا خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے تاہم اس سلسلے میں پولیس اور فوج کی خفیہ ٹیم معاملے کی کی تہہ تک جانے کیلئے اقدامات اُٹھارہی ہے ۔ برآمد شدہ ہتھیار میں اے کے 47رائفل 1، ایس ایل آر 1، 303بولٹ رائفل 1، چینی ساخت کے 2پستول، میگزین، زندہ کارتوس ، ریڈیو سیٹ، بشمول انٹینا، اے کے 47سیلڈ صندوق ، یو بی جی ایل گرنیڈ 4اوردیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرلیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں ذرائع نے بتایا کہ یہ ہتھیارخطہ پیر پنچال میں جنگجوئیانہ سرگرمیاں انجام دینے کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا ۔

Share This Article