بیروہ بڈگام میں 15سالہ طالبہ دل کا دورہ پڑنے سے فوت

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/28جنوری: بیروہ بڈگام میں ایک 10ویں جماعت کی طالبہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ اس دوران وادی میں دل کا دورہ پڑنے والوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور رواں ماہ میں اب تک 32افراد دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے ہیں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر میں دل کے دورہ پڑنے سے اموات کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں عام لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ وسطی کشمیر کے بیروہ بڈگام سے تعلق رکھنے والی ایک دسویں جماعت کی طالبہ 15سالہ خوشبو جان دختر پرویز احدم بٹ جمعرات کو اچانک بے ہوش ہوکر گرپڑی اگرچہ اسے فوری طور پرہسپتال پہنچایاگیا تاہم ڈاکٹروںنے کہا کہ اس کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی ہے ۔ دوشیزہ کی اچانک موت پر علاقے میں کہرام مچ گیا ۔ ادھر وادی میں دل کا دورہ پڑنے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 28دنوں میں ہاٹ اٹیک سے مرنے والوںکی تعداد 32تک پہنچ گئی۔ جن میں گاندربل ضلع کے بہن بھائی بھی شامل ہیں جو ایک ہی دن دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوئے ہیں جبکہ مرنے والوں میں قریب 7فورسز اہلکار بھی شامل ہیں ۔

Share This Article