باستخدام هذا الموقع ، فإنك توافق على سياسة الخصوصية و شروط الاستخدام .
Accept
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Reading: ہیلتھ ورکروں میں ہچکچاہٹ تشویشناک بات/ ڈاک
Share
Notification Show More
Font ResizerAa
Ultimate Blogging ChampionshipUltimate Blogging Championship
Font ResizerAa
Have an existing account? Sign In
Follow US
  • Home
  • ملٹی میڈیا
  • کشمیر
  • سرینگر
  • جموں
  • بھارت
  • ایشیا
  • بین الاقوامی
  • سیاست
  • خصوصی رپورٹ
  • کھیل
  • کاروبار
  • رائے
  • اداریہ
  • تعلیم
  • روزگار نیوز
  • آج کا اخبار
© 2022 Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
تازہ ترینتعلیمخصوصی رپورٹسرینگرملٹی میڈیا

ہیلتھ ورکروں میں ہچکچاہٹ تشویشناک بات/ ڈاک

Last updated: جنوری 15, 2021 6:19 شام
6 سال ago
Share
File Picture of DAK President Dr. Nissar ul Hassan / Tameel Irshad
SHARE

سرینگر/15جنوری:ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیرنے کہا ہے کہ ہیلتھ ورکروں کو کووڈ19ویکسین جو کہ 16جنوری سے دیا جارہا ہے تاہم ہیلتھ ورکروں میں اس سلسلے میں ہچکچاہٹ پریشانی کی بات ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہم کسی کو زبردستی نہیں کرسکتے ہیں لیکن اگرچہ یہ کسی بھی فرد کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ ٹیکہ لے گا یا نہیں تاہم اسے اجتماعی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ کووڈ 19مخالف ویکسین جس کاآغاز 16جنوری سے ہورہا ہے اگرچہ ایک خوش آئند بات ہے تاہم اس ویکسین کو لینے میں کچھ ڈاکٹر، نرسیں اور طبی عملہ سے وابستہ افراد ہچکچاہٹ محسوس کررہے ہیں اور یہ ایک اہم معاملہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ویکسین لینے سے انکار کرنا آگے چل کر مشکلات کھڑا کرسکتا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہیلتھ کیر ورکرجو کہ کووڈ 19سے نبردآزما ہے اور اس وائرس کے شکار ہونے کے سب سے زیادہ قریب ہوتے ہیں ۔ڈاکٹر نثار نے کہاطبی پیشہ ور افراد میں ویکسین سے ہچکچاہٹ کا رویہ عام لوگوں تک پہنچ سکتا ہے۔صحت سے متعلق فراہم کرنے والوں کو پہلے قطرے پلانے کا خیال یہ ہے کہ ویکسین کی وسیع منظوری کے لئے راہ ہموار کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ طبی پیشہ ور افراد ہیں جن کو عوام کو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کرنا چاہئے۔ انہیں ویکسین سے ہچکچانے والوں میں ویکسین کی قبولیت کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈاکٹر نثار نے کہالیکن اگر وہ خود بھی ویکسین سے ہچکچاتے ہیں تو وہ لوگوں میں خوف دورکرنے میںناکام ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ ویکسین کو پہلے ہیلتھ ورکروںکو دینے کا مقصد بھی یہی ہے کہ وہ اس کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں گے کہ اس سے کوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوںنے کہا کہ اگر ہیلتھ ورکروں میں موجود اس ہچکچاہٹ کو دور نہیں کیا گیا تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم برسوں تک اس وباء سے نجات حاصل نہیں کرسکتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم کسی کو زبردستی نہیں کرسکتے ہیں لیکن اگرچہ یہ کسی بھی فرد کا ذاتی فیصلہ ہے کہ وہ ٹیکہ لے گا یا نہیں تاہم اسے اجتماعی مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا ہے کہ اس وبائی بیماری سے نجات حاصل کرنے کیلئے ہمیں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ویکسین لگانا ہوگااور جتنی جلدی ہم لوگوں کو ویکسین لگائیں گے اتنی جلدی ہم معمولات زندگی کے قریب آئیں گے ۔ انہوںنے کہا کہ ہیلتھ ورکروںکو ذمہ داری سے آگے آنا چاہئے اور معاشرے کیلئے رول ماڈل کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے کیوں کہ ہمیں کووڈ مخالف لڑائی میں جیت در ج کرنی ہے اور وبائی بیماری کا خاتمہ اسی میں ممکن ہے ۔

You Might Also Like

تحصیل آفس پلوامہ میں گرینیڈ بر آمد ؛پولیس نے بم ڈسپوزل اسکارڈ کو طلب کرکے ناکارہ بنایا
ویڈیو: نئے منتخب شدہ کونسلروں میں سرکار کے خلاف غم و غصہ
شوپیان کے بھائی کے بدلے گرفتار کیا گیا گیا طالب علم رہا
اے ڈی جی پی لاء اینڈ آرڈر نے مشترکہ سیکورٹی جائزہ اجلاس کی صدارت کی
ادارہ ایشین میل کے مدیر اعلیٰ کو صدمہ، والدہ انتقال کرگئیں، نماز جنازہ 10 بجے ادا کی جائے گی
Share This Article
Facebook Email Print
Previous Article مسافر بس سڑک پر لڑھکنے سے 5مسافر زخمی; علاوج ومعالجہ کیلئے ہسپتال منتقل،کیس درج
Next Article پانی کی جمی ہوئی پائپوں کو کس طرح سے پگھلایا جائے ; محکمہ پی ایچ ای نے لوگوںکیلئے کچھ مفید مشورے دئے ہیں

تابعنا

اعثر علينا على الوسائط الاجتماعية
FacebookLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow

النشرة الأسبوعية

اشترك في النشرة الإخبارية لدينا للحصول على أحدث مقالاتنا على الفور!
[mc4wp_form]
أخبار شعبية
تازہ ترینسیاستکشمیرملٹی میڈیا

گپکار ’سازش‘جموں کشمیر لوگوں کے مفادات کے خلا ف؛ گجر بکروال طبقہ کو جنگلاتی اراضی سے نکالے نہیں جائیں گے ۔ مختار عباس نقوی

By
6 سال ago
دلباغ سنگھ جموں وکشمیر کے نئے ریاستی پولیس سربراہ مقرر
بی جے پی جو عزم کرتی ہے اسے پورا کرکے دکھاتی ہے، ہم نے دفعہ 370کو ہٹاکر اسے ثا بت بھی کردیا/وزیر اعظم مودی
ڈھاکہ میں پاکستانی ہائی کمیشن سے کمپیوٹرز چوری
لالچوک مارچ : ملک لالچوک میں اور میر واعظ نگین میں گرفتار
- الإعلانات -
Ad imageAd image
حالات فيروس كورونا العالمية

Confirmed

0

Death

0

معلومات اكثر: إحصائيات كوفيد -19
about us

نحن نؤثر على 20 مليون مستخدم ونعتبر شبكة أخبار الأعمال والتكنولوجيا رقم واحد على هذا الكوكب.

تجدنا على مواقع التواصل الاجتماعي

© Foxiz News Network. Ruby Design Company. All Rights Reserved.
انضم إلينا!
اشترك في النشرة الإخبارية لدينا ولا تفوت آخر الأخبار والبودكاست وما إلى ذلك.
[mc4wp_form]
صفر بريد مزعج ، إلغاء الاشتراك في أي وقت.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?