چین کی سرحد کے قریب ؛ بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثہ، 3 اہلکار ہلاک

By
1 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/22دسمبر/سی این آئی// چین کی سرحد کے قریب بھارتی فوج کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں تین اہلکاروں سمیت 4 افراد ہلاک ہوگئے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق بھارت اور چین کی سرحد کے قریب نٹھولا کے علاقے میں بھارتی فوج کی جیپ ایک موڑ پر برف باری کی وجہ سے پھسلن کے باعث کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار تین اہل کاروں سمیت 4 افراد ہلاک جب کہ ایک اہل کار شدید زخمی ہوگیا جس کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کولکتہ منتقل کردیا گیا ہے۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں بھارتی فوج کے کرنل کا بیٹا بھی شامل ہے جس کی عمر 13 سال ہے، حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں اور لاشوں کو گاڑی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا گیا ہے۔

Share This Article