ڈاکٹر فاروق کے خلاف ای ڈی کی کارروائی سیاسی بوکھلاہٹ / محبوبہ مفتی

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/20دسمبر/سی این آئی// جموں کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن اسکنڈل میں ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے خلا ف انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی کارروائی کو سیاسی بوکھلاہٹ سے تعبیر کرتے ہوئے پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق کی جائیداد کو اٹیچ کرنا سراسر سیاسی انتقام ہے۔ سی این آئی کے مطابق پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے ٹویٹر پر اپنی ٹویٹس میں لکھا ’’ ڈاکٹر فاروق صاحب کی جائیداد کو اٹیچ کرنا سراسر سیاسی انتقام ہے، جیسا کہ بی جے پی کی جانب سے پی اے جی ڈی پر ڈھائی گئی زیادتیوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ جموں وکشمیر کے لوگوں نے اتحاد پر اپنا اعتماد رکھا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ’’این آئی اے اور ای ڈی جیسی ایجنسیوں کا استعمال کر کے بی جے پی سیاسی فائدہ حاصل کرنا چاہتی ہے جس سے اس جماعت کی بوکھلاہٹ ثابت ہوتی ہے۔‘‘خیال رہے کہ ا س سے قبل عمر عبد اللہ نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ ’’جے کے سی اے معاملے میں جاری تحقیقات میں میرے والد نے اپنی جائیدادیں منسلک کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس دیکھی ہیں۔ حیرت کی بات نہیں ہے کہ میڈیا کو کسی سرکاری نوٹس یا دستاویزات ملنے سے پہلے ہی اس قبضے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔‘‘انہوں نے سلسلہ وار ٹویٹس میں ای ڈی کی کارروائی کی مذمت کی تھی اور کہا کہ اٹیچ کی گئی جائیداد ان کی آبائی ہے۔واضح رہے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کرکٹ ایسوسی ایشن گھوٹالہ میں کاروائی کرتے ہوئے فارق عبداللہ کے 6 املاک کو ضبط کیا ہے۔ جن میں دو رہائشی، ایک کمرشیل پراپرٹی، تین اوپن پلاٹ شامل ہیں، جن کی سرکاری قیمت 12 کروڑ روپے جبکہ ان کی مارکیٹ ویلیو 60 سے 70 کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔سی بی آئی نے 2018 میں فاروق عبداللہ اور تین دیگر افراد کے خلاف چارج شیٹ دائر کی تھی۔ ان پر الزام ہے کہ سنہ 2002 – 11 کے درمیان کرکٹ ایسوسی ایشن میں 43.69 کروڑ کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

Share This Article