بڈگام بس اسٹینڈ میںجے کے بینک کا نیا ATM چالو

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/7دسمبر : ا پنی ATMنیٹ ورک کو مزید وسعت بخشتے ہوئے جموں وکشمیر بینک نے بڈگام بس اسٹینڈ میں اپنا ایک نیا اے ٹی ایم عوام کے نام وقف کیا جو کہ بڈگام قصبے میں بینک کا چھٹا ATMہے۔ اس اے ٹی ایم کو چالو کرنے کا مقصدنہ صرف جے کے بینک شاخوں میں عوامی رش کو کم کرنا ہے بلکہ جدید بینک کاری نظام سے علاقے کے لوگوں کو راحت پہنچانی بھی ہے۔ATMکا افتتاح جے کے بینک کے زونل ہیڈ سینٹرل دوئم سید شجاعت حسین بخاری نے کیا جنکے ہمراہ بینک کے کلسٹر ہیڈ پرویز احمد میر اور بڈگام کے برانچ ہیڈ سید جمیل قادری بھی تھے۔ افتتاح کے موقع پر مقامی تاجروں اور مکینوں نے بینک انتظامیہ کے اس اقدام کی کافی سراہنا کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے زونل ہیڈ نے کہا کہ ضلع ہیڈ کوارٹر ہوتے ہوئے بڈگام قصبے میں لوگوں کا بھاری رش رہتا ہے جہاں جے کے بینک ATMکی ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔ یہ بینک کے چیئرمین و منیجنگ ڈایئریکٹر راجیش کمار چھبر کی دور اندیشی اور ہدایات کا نتیجہ ہے کہ ہم ضرورت مند اور مناسب جگہوں پر ATMs کو عوام کے نام وقف کر رہے ہیں تاکہ ہمارے گاہک موجودہ کووڈ حالات میں سماجی دوری بنائے رکھتے ہوئے ہماری بہترین آن لائن خدمات کا فائدہ اٹھا سکیں۔زونل ہیڈ نے کہا کہ یہ جے کے بینک کے منشور میں شامل ہے کہ جہاں جہاں لوگATMکی ضرورت محسوس کر رہے ہیں وہاں ہم مناسب وقت پر انکی ضرورتوں کو پورا کر رہے ہیں۔اس آٹو میٹڈ ٹیلر مشین کے افتتاح سے اب بڈگام زون میں جے کے بینک ATMsکی تعداد92اور ملک بھر میں یہ تعداد1380تک پہنچ گئی ہے۔

Share This Article