درازواری دیور لولاب کا نصب شدہ ٹرانسفارمربے کار ؛ علاقہ بجلی سے محروم ، لوگوں کو سخت مشکلات ،حکام سے توجہ دینے کا مطالبہ

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر /7دسمبر / کے پی ایس: وادی لولاب کے دراز واری دیور کے لوگ بجلی سے محروم ہیں ۔جس سے ان کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پررہا ہے ۔اس سلسلے میں مقامی لوگوں نے کشمیر پریس سروس کے نمائندہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ علاقہ میں چھ ماہ قبل ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے جبکہ جدید طرز بجلی کھمبے اور ترسیلی لائنیں بھی نصب کی جاچکی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی مزکورہ علاقہ کے لوگوں کو بجلی محروم رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نامعلوم وجوہات کی بناء پر مذکورہ ٹرانسفارمر سے کنکشن نہیں دیا جارہا ہے اور اس کو بے کار رکھا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب متعلقہ انسپکٹر سے اس بارے میں پوچھا تو موصوف نے کہا کہ مذکورہ ٹرانسفارمر کو ایک مرکزی اسکیم کے تحت نصب کیا گیا ہے اور اسکیم میں فنڈس موجود نہ ہونے کی وجہ سے ٹرانسفارمر کے ساتھ کنکشن نہیں دیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام لوگوں نے اس کو ایک بہانہ تصور کیا ہے کیونکہ ان کو بجلی کی شدید حضرورت محسوس ہورہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کی عدم دستیابی کی وجہ سے عام لوگوںکے ساتھ ساتھ زیر تعلیم بچوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ۔اس سلسلے میں انہوں نے محکمہ پی ڈی ڈی کے حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹرانسفارمر سے کنکشن دیکر مذکورہ علاقہ میں رہائشی پذیر لوگوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ان کے مشکلات کا ازالہ ہوسکے ۔

Share This Article