مینڈھر میں منی سیکرٹریٹ کے باہر لاورث بیگ ملنے کے بعد سنسننی کا ماحول؛ بیگ پر’’فخر کشمیر‘‘ کے الفاظ تحریر تھے ، تحقیقات شروع کر دی گئی ہے / پولیس

By
2 Min Read
Disclosure: This website may contain affiliate links, which means I may earn a commission if you click on the link and make a purchase. I only recommend products or services that I personally use and believe will add value to my readers. Your support is appreciated!

سرینگر/05دسمبر: ضلع پونچھ کے مینڈھرعلاقے میں سنیچروار کی صبح اس وقت افرا تفری کا ماحول پھیل گیا جب منی سیکرٹریٹ کے باہر ایک مشکوک بیگ پایا گیا جس پر’’فخر کشمیر‘‘ کے الفاظ تحریر کئے گئے تھے ۔ پولیس نے بیگ کو اپنی تحویل میں لیا اور اس سے کچھ ادویات و سامان بھی بر آمد کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق منی سیکرٹریٹ مینڈھر کے باہر کچھ لوگوں نے سنیچروار کی صبح ایک لاوارث مشکوک بیگ دیکھا جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر دیکھا کہ بیگ پر ہتھیاروں سے کراس کا نشان بنا تھا جس کے نیچے ’’فخر کشمیر‘‘تحریر تھا۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس نے بیگ کو اپنی تحویل میں لیا اور بیگ کی تلاشی کارورائی کے دوران اس کے اندر کچھ کپڑے،ذیابطیس کی ادویات،ایک بلڈ پریشر چیک کرنے کی مشین،اخروٹ اور مہندی کے دو پیک موجود تھے ۔ پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے بیگ کے بر آمد ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے اور یہ پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بیگ کس کا ہے اور انہوں نے کیوں اس کو منی سیکرٹریٹ کے باہر رکھا تھا ۔

Share This Article